Kya koi Sunni Ibne Taymiyya bhi hai?

 کیا سنی ابن تیمیہ بھی ہیں؟

 

عام طور پر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ ابن تیمیہ گمراہ، بد مذہب، امام بد مذہباں ہے. جنھوں نے ایسا سوچا ان کی سوچ درست ہے، لیکن آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اس مشہور ابن تیمیہ کے علاوہ ایک ابن تیمیہ اور ہیں جو سنی تھے، جن حضرات کو دونوں کا فرق نہیں معلوم وہ دونوں کو ایک سمجھ لیتے ہیں، جب کہ ایسا نہیں ہے۔

 

مندرجہ ذیل سطور میں راقم نے دونوں کے درمیان خط امتیاز کھینچا ہے تاکہ احباب فائدہ اٹھائیں۔

 

تحریر---:

ابو المعین اسلم نبیل ازہری، استاذ جامعہ احسن البرکات مارہرہ مطہرہ۔

 

ابن تیمیہ سے دو شخص مشہور ہیں،

ایک ابن تیمیہ جن کو عوام وخواص سب جانتے ہیں۔

دوسرے ابن تیمیہ جن کو خواص ہی جانتے ہیں۔

 

اول الذکر کا نام: احمد ہے ان کے والد کا نام عبد الحلیم ہے

آخر الذکر کا نام: عبد السلام ہے۔

 

اول الذکر بد مذہب ہے۔

آخر الذکر سنی ہیں۔

 

اول الذکر کا لقب تقی الدین ہے۔

آخر الذکر کا لقب مجد الدین ہے۔

 

اول الذکر کی مشہور کتاب مجموع الفتاوی، منہاج السنہ، الصارم المسلول وغیرہ ہیں۔

آخر الذکر کی مشہور کتاب منتقی الاخبار ہے، جس کی شرح قاضی شوکانی یمنی نے بنام نیل الاوطار کی۔

دونوں حنبلی المذہب تھے۔

 

دونوں کے درمیان فرق کیسے ہوگا؟.

ان کا آپس میں دادا پوتے کا رشتہ ہے اس لیے اول الذکر کو ابن تیمیہ حفید، یا مطلقا ابن تیمیہ کہتے ہیں۔

جبکہ آخر الذکر کو ابن تیمیہ جد سے یاد کیا جاتا ہے۔

 

اسی طرح ابن رشد بھی دو ہیں۔

 ایک ابن رشد اکبر

 دوسرے ابن رشد اصغر۔

 

اول الذکر فقیہ تھے، فلسفی نہیں تھے، ان کی مشہور کتابوں میں

البیان والتحصیل، اور المقدمات الممھدات شامل ہیں، اور یہ امام قاضی عیاض اور ابن بشکوال کے استاذ ہیں۔

 

جبکہ آخر الذکر، فلسفی، اور فقیہ دونوں تھے، ان کی مشہور تصانیف بدایۃ المجتہد، تھافت التھافت، اور فصل المقال وغیرہ ہیں۔

 

اتفاق دیکھئے!

دونوں کا نام محمد ہے۔

دونوں کی کنیت ابو الولید ہے۔

 

دونوں کے درمیان تمیز کا کیا طریقہ ہے؟.

 

ابن تیمیہ کی طرح ان کے مابین بھی دادا پوتے کا رشتہ ہے۔

 اس لیے تمیز کرنے کے لیےاول الذکر کو ابن رشد جد، یا ابن رشد اکبر، یا ابن رشد فقیہ کہتے ہیں۔

اور آخر الذکر کو ابن رشد حفید، یا ابن رشد اصغر، یا ابن رشد فلسفی کہتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post